بہاولپور سے تین دہشتگرد گرفتار۔۔تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام

0

سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں کاروائی کے دوران دہشتگردوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے شہر میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔تفتیش کے دوران دہشتگردوں نے بتایا۔

کہ وہ جنوبی پنجاب میں حساس اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے بہاولپور کو لاؤنچنگ پیڈکے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔دہشت گرد شہر میں موجود متعددکاروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں جنید عبداللہ اور عرفان نامی افراد شامل ہیں۔ان کے قبضے سے بارودی مواد اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.