آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی لاہور پہنچ گئی کرکٹر عرفان نےرونمائی کی

0

شمریز شیٹھی ورلڈ کپ ٹرافی لے کر لاہور پہنچے آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی لاہور پہنچ گئی کرکٹر محمد عرفان نے ٹرافی کے ساتھ بس پر سوار ہو کر شہر کا چکر لگایا سونے اور چاندی سے بنی گیارہ کلو وزنی ٹرافی گزشتہ صبح لاہور پہنچیں ۔آئی سی سی مارکیٹنگ شعبے کے شمریز شیٹھی اس ٹرافی کے ساتھ آئے ہیں۔دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر ٹرافی سٹیڈیم کے مین داخلی دروازے پر میڈیا کے سامنے کرکٹر محمد عرفان نے کر آئے فوٹو سیشن کے بعد ڈھول کی تھاپ پر عرفان ٹرافی لے کر لاہور شہر کی سیل کے لیے بس پر سوار ہوئے اور گلبرگ ،جیل روڈ ،کینال روڈ ،مال روڈ ،شاہی مسجد ،شاہی قلعہ سے ہوتی ہوئی واپس اسٹیڈیم پہنچی۔

 

جمعراتکو اس ٹرافی کو گورنمنٹ کالج شوکت خانم اور پھر واہگہباڈر لے جایا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں ٹرافی 5 اور 6 اکتوبر کو راولپنڈی میں رہے گی۔سات اور آٹھ اکتوبر کو کراچی کے مختلف مقامات پر شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔ٹرافی کا سفر 27اگست کو آئی سی سی اکیڈمی سے شروع ہوا، ٹرافی 21 ممالک کا چکر لگا کر 19 فروری کو انگلینڈ پہنچے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.