ملتان،فرسٹ ائیر کے نتائج کا اعلان

0

ملتان بورڈ نے بھی فرسٹ ایئر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔فرسٹ ائیر کے امتحانات کے لیے 71153 طلباء و طالبات نے حصہ لیا فرسٹ ائیر کے امتحانی عمل میں 34610طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ 68868 طلباء و طالبات نے امتحانی عمل میں شرکت کی ہے۔ملتان بورڈ میں کامیابی کا تناسب 50 اعشاریہ 25 فیصد رہا۔

 

بورڈذرائع کے مطابق پری میڈیکل میں ریگولر امیدوار میں12ہزار 888 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔پری انجینئرنگ کے طلباء و طالبات میں 7601 طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔اور جنرل سائنس کے 4875طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.